بہت مشکل ہوتا ہے خود پر قابو رکھنا ...

آپکے ہر دوست کسی نہ کسی کے ساتھ فرینڈ شپ میں ہوں ... تو خود کا بھی دل کرتا ہے ... ہمارا بھی کوئی دوست ہو .. ہم بھی کسی سے باتیں کریں ..

بہت مشکل ہوتا ہے کنٹرول کرنا ... جب کوئی آپکو ڈیٹ پر بلائے .... یا کوئی لنچ یا ڈنر کی آفر کرے آپکو ...

آپ بزنس میں ہوں .. اور لنچ قبول نہ کرنے کی وجہ سے آپکا بزنس متاثر ہو.. اگر تو آپ ابھی تک بچے ہوے ہیں ان حرام کاموں سے .. تو

الله پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے کے اسنے اب تک ان گناہوں سے محفوظ رکھا ... ہم دنیا کے سب سے گنہگار انسان ہیں .. مگر پھر بھی الله نے شائد ھمارے اساتذہ ، والدین کی دعاؤں صدقے ہمیں محفوظ رکھا ہوا ہے ان چیزوں سے ..

کئی دفعہ تو آپ بھی ہار جاتے ہیں شیطان سے مگر الله پاک آپکو پھر بھی بچا لیتے ہیں .... ھمارے گنہگار ہونے کے باوجود ہم پر کرم کرتے ہیں اور اس غلیظ کام سے محفوظ رکھتے ہیں ...

آجکل تو یہاں تک نوبت آچکی ہے کے لڑکا یا لڑکی پہلے ان باکس میں یہ کہ کر آتے ہیں کہ ہم آپکو یہ حدیث بتاتے ہیں استغفراللہ ... اور بات چلتی چلتی جان ، جانو جیسے غلیظ الفاظ تک پہنچ جاتی ہے ...

ھمارے امام اور بابا ایک واقعہ بتایا کرتے ہیں ...

ایک دفعہ سب لوگ عید کا چاند دیکھ رہے تھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا سے کہا سے کہا کہ اے فاطمہ تم بھی چاند دیکھ لو .. حضرت فاطمۃ الزہراء نے فرمایا ابا جان آج چاند پر نامحرموں کی نگاہیں جمع ہیں ... میری غیرت یہ گوارا نہیں کرتی کہ میں بھی چاند دیکھوں ..

اور ٩٥ پرسنٹ آج لڑکیاں کیا ، لڑکے کیا سب ہی یہ حرام کا شکار ہیں ... دین کو ہم لوگوں نے انتہا پسندی سمجھ لیا استغفار اور گھر سے پڑھنے نکلتے ہیں ...

جہاں دو نا محرم موجود ہوں وہاں تیسرا شیطان ہوتا ہے ..

ھمارے تو اپنے بھی خفا ہیں کہ ہم ملنے نہیں جاتے .. آجکل کی شادی و فنکشن میں جو ہو رہا سب کو معلوم ..

دیکھو اپنے کردار کی حفاظت کرو ہمیشہ .. اگر تم غلط کرو گے تو نسلوں میں بھی پھر ایسے ہی بچے پیدا ہونگے .. یہ دنیا مکافات عمل ہے...

لڑکیوں کو بھی یہ بات بخوبی جان لینی چاہیے کہ سچا مرد اسی لڑکی سے نکاح کرتا ہے جو کردار کی بلند ہو .. ایک طرف آپ ڈیٹ کرو اور دوسری طرف امید رکھو نکاح کی تو ایسا کبھی ممکن نہیں ہے .. یہ سب شیطان کی چالیں ہیں ..

وہ بہکاتا ہے ... کر لو .. بات کر لو .. مل لو ... کونسا کوئی دیکھ رہا ہے .. یا تمہارے دوست بھی تو کرتے ہیں .. مت بھولو کہ الله پاک دیکھ رہا ہے ..

دل ضرور کرتا ہے بات کرنے کو .. ہمارا بھی کرتا ہے .. مگر مضبوط رہنا پڑتا ہے .. استقامت رکھنی پڑتی ہے .. الله پاک انسان کو وہی کچھ دیتا ہے جسکا وہ گمان رکھتا ہے ..

فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہے ..

کسی شخص کا نامحرم کو چھونے سے بہتر ہے کے اس کے سر میں کیل ٹھونک دیا جائے ....

جب کبھی تمہارا حرام کا دل کرے تو سوچو الله پاک دیکھ رہا ہے .. سوچو آپ نیک رہو گے تو آپکو نیک ملے گا .. اپنے آپکو سہی کاموں میں مصروف رکھو .

آپ نیک رہو ... آپکو بہترین ملے گا ..

الله پاک ہمیں ، آپکو اس حرام کام سے محفوظ فرمائے آمین ثم آمین اور نیکیوں پر استقامت عطا فرمائے..  

Tags: tambaktu

Views: 139

Replies to This Discussion

Ameen

Allah sb ki hifazat frmai

Allah sb k naseeb ache kre 

Allah sb ko kamiyaab kre

Ameen Suma Ameen

RSS

SPONSORED LINKS

SPONSORED LINKS

© 2020   Created by Irfan Khan MSCS.   Powered by

Badges  |  Report an Issue  |  Terms of Service